Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :اسلام آباد میں موسلادھاربارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 2افراد کوزندہ نکال لیا گیا۔
راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں رات گئے موسلادھاربارش ہوئی، سیکٹرجی 7 میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ملبے تلے دبے دوافراد کوزندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ،ملبے تلے دبے بچی کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،پنجاب،خیبرپختونخوا اورکشمیرکے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔