شوگر کا مرض آج کل بہت عام ہے، جوان اور بزرگ دونوں میں شوگر پائی جانے لگی ہے اور ا س کی بڑی وجہ ناقص غذا کا انتخاب ہے۔
وہ افراد جو میٹھی چیزیں پسند کرتے ہیں اور چینی کا استعمال کرتے ہیں ، ان میں شوگر کا لیول بہت بڑھ جاتا ہے۔اس کے علاوہ چکنائی سے بنی ہوئی چیزیں بھی بلڈ میں شوگر لیول بڑھا دیتی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا شوگر لیول کنٹرول میں رہے تو درج ذیل چیزوں پر عمل کریں ۔
٭ سینکی ہوئی سبزیوں کو اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں ۔ آپ ان سبزیوں کو مختلف ڈپس اور ڈریسنگ کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف چٹنیوں کے ساتھ بھی ان سبزیوں کو کھایا جاسکتا ہے۔
٭ مقامی طور پر دستیاب سبزیاں روزانہ کھایا کریں ،ان سبزیوں کو آملیٹ، سوپ یا سلاد کے ساتھ کھائیں۔کوشش کریں کہ ان سبزیوں کو لہسن اور زیتون کے تیل سے تلیں، کیونکہ ان تیل میں تلنے کے بعد یہ چیزیں کافی ذائقہ دار اور خستہ ہوجاتی ہیں۔
٭عام پانی بہت زبردست ہے مگر اس میں لیموں، نارنگی یا کھیرے اور تھوڑے بہت پودینے کے پتے ڈال کر پینے سے پورا دن آپ کا جسمانی نظام زہریلے اجزاء سے پاک رہنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی آپ کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔
٭ ایک کپ خربوزے میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں؟ اس لیے خربوزے سے اپنا پیالہ بھریں اور مزے لے کر کھائیں۔
٭ لوبیا ،مٹر اور مسور کی دال کو سلاد، چاٹ یا کچی سبزیوں کے ساتھ ملا کر کھائیں۔
٭ گڈ فیٹ کےلیے زیتون کا تیل، ناشپاتی اور مچھلی بہت اچھی ہے۔ مچھلی کو سینک کر سلاد پتوں کے ساتھ کھائیں، زیتون کے تیل کے علاوہ آپ مچھلی کے تیل کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔