Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پارہ چنار: پارہ چنارمیں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ تک گرگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،تاہم کوئٹہ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،آج سب سے زیادہ سردی پارہ چنارمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پارہ چنار: پارہ چنارمیں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ تک گرگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،تاہم کوئٹہ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،آج سب سے زیادہ سردی پارہ چنارمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔