گورنر سندھ عشرت العباد کی ڈی جی رینجرز نے عیادت کی

شائع 15 جولائ 2016 01:56pm

کراچی :کراچی ميں ڈی جی رينجرز نے اسپتال ميں سندھ  گورنرعشرت العباد کي عيادت کی۔

گورنر سندھ عشرت العباد کو نمازے جمعہ کے دوران دل میں تکلیف کے فوری بعد این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر ان کو فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کردیا گیا تھا اور ان کی فوری طور پر اینجیوگرافی اور ای سی جی کی گئی۔

 ڈاکٹرز کے مطابق تاحال عشرت العباد کی رپورٹ کلیئر ہیں لیکن ابھی ان کو بدستور آئی سی یو میں ہی رکھا جائیگا اور بیماری کی جامع جانچ کے بعد ان کو ہسپتال سے برخاست کیا جائیگا۔

دوسری جانب واقعے کی معلومات ملنے کے بعد اب گورنر سندھ عشرت العباد کی ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے عیادت کی ہے ۔

Read Comments