Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:کشميريوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آج بھی پاکستانی عوام سراپا احتجاج ہيں، ملک کے مختلف شہروں اور آزاد کشمير ميں بھارتی افواج کی جارحيت کيخلاف ريلياں اور احتجاج کيا گيا، پشاور،مردان اور مانسہرہ ميں کشميری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گی
نہتے کشميريوں سے اظہار ہمدردی کيلئے آج بھی پاکستان بھر ميں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پشاور ميں جماعت الدعوة اور جے يو آئی ف کے زير اہتمام شہر کے مختلف علاقوں ميں ريلياں نکالی گئيں،
پيپلز پارٹی کیجانب سے بھی پريس کلب کے سامنے احتجاج کا انعقاد کيا گيا، شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم پر وفاقی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، مودی اور نواز شريف کے ذاتی تعلقات ہيں۔
جماعت الدعوة کی جانب سے پشاور، مانسہرہ اور مردان ميں شہيد کشميريوں کی نماز جنازہ ادا بھی کی گئی۔
بلوچستان کے مختلف شہروں ميں بھی کشميری مسلمانوں سے اظہار يکجہتی کيلئے مذہبی جماعتوں نے احتجاج کيا، مظاہرين نے بينرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔
سکھر ميں کشميريوں پر بھارتی مظالم کيخلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاجی ريلياں نکالی، مظاہرين نے کشميری عوام کے حق میں اور بھارتی فوج کيخلاف نعرے بازی کی۔گھوٹکی ميں جی یو آئی فے کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کے خلاف ريلی نکالی گئي،جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
لاڑکانہ ميں مذہبی جماعتوں نے کشمير بنے گا پاکستان کے نام سے احتجاجی ريلی نکالي، جس ميں شہريوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ھارتی افواج کے مظالم اور معصوم کشمیریوں کے قتل کےخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں میرپورآزادکشمیر ميں نماز جمعہ کے بعد بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔مظاہروں ميں سول سوسائٹی ،انجمن تاجران ،سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔