شائع 15 جولائ 2016 02:15pm

ہالی وڈ فلم گھوسٹ  بسٹرز آج ریلیز ہوگی

 

نیویارک :امريکی سينما گھروں ميں آج ايکشن اور کاميڈیدونوں کا تڑکہ ديکھنے کو ملے گا۔  ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹرز آج سينما گھروں کی زينت بن گی۔

سائنسدانوں کی چار رکنی ٹيم نے اٹھاليا ،  بيڑا نيويارک کو بھوتوں کے چنگل سے نکالنے کا اور يہ مشن کيسے پورا ہوگا۔ اس کے لئے ديکھنی ہوگی ہالی وڈ فلم گھوسٹ بسٹرز۔ فلم آج سے نمائش کيلئے پيش کردی گئی ہے۔

فلم  گھوسٹ بسٹرز ميں بھوتوں کا ٹولہ نيويارک ميں خوف و ہراس پھيلا ديتا ہے۔ اورپھر ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے سائنسدانوں کی ٹيم ميدان ميں اترتی ہے۔

ايکشن کے ساتھ ہی ٹيم کی کچھ نادانياں مداحوں کو دينگی ہنسنے کا موقع ، ليکن بالاخر بہادرٹيم نيويارک کو آزاد کرواہی لے گی۔

Read Comments