وہ اداکارائیں جنہوں نے بولی وڈ کےتینوں 'خانز' کے ساتھ کام کیا
جہاں ان کے مداح ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں وہیں انڈسٹری میں موجود ہر جونئیر آرٹسٹ ان کو اپنا گرو مانتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب رکھتا ہے۔ بولی وڈ کی اداکاروں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جو شاہ رخ ،سلمان اور عامر کے مد مقابل کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جن میں سے چند ایسی خوش نصیب اداکارایں بھی ہیں جنہوں نے تینوں خان کے ساتھ کام کر کے اپنی دیرینا خواہش کو پایا تکمیل پر پہنچایا ہے۔ کاجول کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی فلمی دنیا میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اس رومانوی جوڑی نے کامیاب فلمیں دے کر باکس آفس پر بھر پور راج کیا۔ بازی گر، کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائے نیم از خان اور رواں سال آنے والی فلم 'دل والے' شامل ہیں ، جبکہ کاجول کی سلمان خان کے ساتھ بہترین کیمسٹری کو 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' میں شائیقین نے بھر پور سراہا۔ کاجول نے عامر خان کے مد مقابل فلم 'فنا' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رانی مکھر جی ٹیلنٹ سے بھر پور اداکار رانی مکھر جی کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے تیوں خان کے ساتھ کام کیا۔ شاہ رخ خان کے مد مقابل رانی مکھرجی کئی بار اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں شاہ رخ کے ساتھ ان کی فلموں میں'کچھ کچھ ہوتا ہے، چلتے چلتے،پہیلی،کبھی الوداع نہ کہنا شامل ہیں۔ جبکہ رانی نے سلمان کے ساتھ بھی ڈرامہ اور رومانس سے بھر پور فلمیں 'بابل، کہیں پیار نہ ہو جائے اور چوری چوری چپکے چپکے' میں اپنے فن کا مظاہر کیا۔ رانی نے عامر کا ساتھ 'غلام، جادو ہے تیرا جادو اور آتی کیا کھنڈالا' جیسی نامور فلموں میں دیا۔ مادھوری دکشٹ