Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بین الاقوامی میڈیا نے بھی نمایاں انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔ کئی اخبارات نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بیجا طاقت کے استعمال کی سرخیاں لگائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کیا۔اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور پیلٹ گن کے استعمال پر بھارت پر شدید تنقید کی۔
پیلٹ گنز انسانی بینائی کو براہ راست متاثر کرتی ہے،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ بھارتی فورسز پیلیٹ گنز استعمال کررہی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مقبوضہ وادی کے اسپتال پیلٹ زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے۔
الجزیرہ نے کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ میڈیا ہاؤس نے بتایا کہ عالمی برادری کی خاموشی کی کشمیریوں نے مذمت کی ہے۔