Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پاکستان نے اب بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کشمیر کی تحریک آزادی کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا،کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے، بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور بربریت سے آزادی کشمیر کی تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔
حکومت پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم اورنہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
وزیراعظم نے شہید برہان وانی کو آزادی کا سپاہی قرار دیا،اورکہا وانی کی شہادت نے بہادر کشمیری نوجوانوں کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے۔
نواز شریف نے مظلوم کشمیریوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی ظلم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پاکستان سفارتخانے بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ میں قراردادیں جمع کرائیں گے۔