Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف سیکرٹری سندھ نے اویس شاہ اغوا ءسے متعلق رپورٹ پیش کردی، عدالت نے پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی فاروق کےخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی کے پاس 19 جولائی تک سفارشات دینےکاوقت ہے۔
عدالت نےاستفسارکیا کہ ایس پی کلفٹن اب تک وردی میں کیوں ہیں،جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ غفلت برتنے پر ایس پی، اے ایس پی اورایس ایچ او کلفٹن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے تحقیقات کے بعد کاروائی کا حکم دیا ہے،اورمتعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔