ترکی حملہ: وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سخت مذمت

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2016 08:37am

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ ترکی میں جمہوریت پر حملے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف  کا کہنا ہے کہ ترک بھائیوں کے حوصلے اور بہادری کی داد دیتے ہیں،ترک عوام  تاریک قوت کے خلاف کھڑے ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم نے ترکی کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ ہے، منتخب جمہوری حکموت،جمہوری اداروں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں،پاکستان ترکی میں امن جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔

Read Comments