Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:جے یو آئی ف نے خالد سومرو قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لیے حکومت کی جانب سے تحریری ضمانت نامہ ملنے کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے، دھرنوں کے باعث کئی شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔سابق سینیٹر اور جے یو آئی ف کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل نہ کیے جانے کے خلاف کارکنان نے سندھ بھر کی قومی شاہراہوں پر دھرنے دیئے جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ لاڑکانہ،سکھر، خیرپور،حیدرآباد اور نواب شاہ سمیت مختلف شہروں میں کارکنان سراپا احتجاج رہے۔سکھر میں شدید ٹریفک جام میں تین باراتیں پھنس گئیں۔مرکزی دھرنا نوڈیرو میں دیا گیا جس کی قیادت راشد محمود سومرو نے کی۔دھرنے کے دوران جے یو آئی ف کے کارکنان نے آغا سراج دورانی کو بھی آگے جانے سے روک دیا۔دھرنے کے دوران کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے تحریری ضمانت نامے پر دستخط کیے جس کے تحت دس روز میں خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل کر دیا جائے گا، جس کے بعد سندھ بھر سے دھرنے ختم کردیے گئے۔
سکھر:جے یو آئی ف نے خالد سومرو قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لیے حکومت کی جانب سے تحریری ضمانت نامہ ملنے کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے، دھرنوں کے باعث کئی شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
سابق سینیٹر اور جے یو آئی ف کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل نہ کیے جانے کے خلاف کارکنان نے سندھ بھر کی قومی شاہراہوں پر دھرنے دیئے جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
لاڑکانہ،سکھر، خیرپور،حیدرآباد اور نواب شاہ سمیت مختلف شہروں میں کارکنان سراپا احتجاج رہے۔سکھر میں شدید ٹریفک جام میں تین باراتیں پھنس گئیں۔
مرکزی دھرنا نوڈیرو میں دیا گیا جس کی قیادت راشد محمود سومرو نے کی۔دھرنے کے دوران جے یو آئی ف کے کارکنان نے آغا سراج دورانی کو بھی آگے جانے سے روک دیا۔
دھرنے کے دوران کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے تحریری ضمانت نامے پر دستخط کیے جس کے تحت دس روز میں خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل کر دیا جائے گا، جس کے بعد سندھ بھر سے دھرنے ختم کردیے گئے۔