Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسدہ :قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب احمد خان شیر پاﺅ کا کہنا ہے کہ ترکی میں بغاوت ناکام بنانے پر ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں ترکی جیسی صورتحال ہوئی تو عوام کا ساتھ دیں گے۔
آفتاب احمدخان شیر پاﺅ نےاپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی چارسدہ کے ضلعی صدر اور ان کے ساتھیوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک باغیوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش پر عوام کے ردعمل پرترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ جموریت کے خلاف سازش کو ترک عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر ناکام بنایا۔ اگرپاکستان میں ترکی جیسی صورت حال ہوئی تو عوام کا ساتھ دیں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ پاک افغان صورت حال تشویش ناک ہے، دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے بد گمانیوں کو دور کرنا چاہیے۔پاکستان میں مارشل لاءکو دعوت دینے کے بارے میں بل بورڈز جس نے بھی لگائے ہیں غلط کیا ہے۔
آفتاب خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مردم شماری کرانے کیلئے سوموٹو ایکشن پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ وسائل کی تقسیم آباد ی کے لحاظ سے کیا جاتا ہے اور جب تک مردم شماری نہیں کی جاتی اس وقت تک احساس محرومیاں بڑھیں گی۔