Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے سے بہتر ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے حکومت پاکستان، اقوام متحدہ دولت مشترکہ اور او آئی سی کا پیلٹ فارم استعمال کرے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں،ہر موقعے پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی جھنڈا ہی لہرایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ منانے سے کشمیریوں پر مظالم کم نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم کو غلط مشورے دینے والے ہی انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
اکیس جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں بارہ نششتوں پر ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔