واٹرہائیڈرنٹس کیخلاف واٹربورڈ کا کریک ڈاون جاری

شائع 26 دسمبر 2015 12:33pm

کراچی:کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پرواٹرہائیڈرنٹس کے خلاف واٹربورڈ کا کریک ڈاون جاری۔ لسبیلہ اورتین ہٹی کے اطراف آٹھ واٹرہائیڈرنٹس مسمارکردیئے۔

کراچی میں واٹربورڈ حکام نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ہٹی سے لسبیلہ تک نشترروڈ پرقائم آٹھ ہائیڈرنٹس مسمارکردیئے، واٹربورڈ حکام کے مطابق کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں آئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے زیرزمین پانی نکالنے والے پینتالیس ہائیڈرنٹس کے لائسنس منسوخ کئے ہیں۔ جن کے خلاف کارروائی کی جاری ہے۔ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑانہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔

Read Comments