کراچی :سی ٹی ڈی کارروائی ،ٹارگٹ کلر رضوان گرفتار

شائع 16 جولائ 2016 05:34pm

کراچی :کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹارگٹ کلنگ سمیت چھپیس وارداتوں میں ملوث ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا، ملزم چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رضوان ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی انچارج نے کہا کہ ملزم رضوان کو پہلے سے گرفتار بھتہ خور شاکر عرف ماموں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،رضوان نے انیس سو پچانوے میں اورنگی ٹاؤن میں پولیس افسر شاہد حیات پر قاتلانہ حملہ کیا تھاجبکہ دیگر چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ملزم سے کلاشنکوف، تیس بور پستول،  بارہ بور ریپیٹر اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔۔

Read Comments