Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسلام آباد ،راولپنڈی اورگردونواح میں موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا ۔
اسلام آباد ، راولپنڈی اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے ۔جڑواں شہروں اورمضافاتی علاقوں میں ابرکرم برسنے کیساتھ چلنے والی خوشگوارہوائوں سے گرمی کا زورکافی حد تک کم ہو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج اورکل خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرجبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں پرمزید مون سون بارشوں کا امکان ہے ۔
بالائی علاقوں میں موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔