Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:استنبول سے140پاکستانی مسافروں کو لے کر پرواز ٹی کے 708کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی،عزیز واقارب کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
ترکی میں گزشتہ روز فوجی بغاوت کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے جس کے باعث غیرملکیوں سمیت سینکڑوں پاکستانی بھی استنبول ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے، تاہم فوجی بغاوت ختم ہونے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی جس سے استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے 140 پاکستانی مسافرنجی ایئرلائن سےکراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
مسافرٹی کے 708 سے کراچی پہنچے،مسافروں کا کہنا تھا کہ استنبول ایئرپورٹ پر وہ شدید خوف میں مبتلا تھے، دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں آرہی تھیں ہرطرف افراہ تفریح کا ماحول تھا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافرپھنسے ہوئے تھے استنبول ایئرپورٹ پر فائرنگ بھی ہوئی اورجیٹ طیاروں کی بمباری بھی جاری تھی جبکہ ایئرپورٹ پر کوئی سہولیت میسر نہیں تھی اور انہیں پریشانی کا سامنا تھا ۔
استنبول ایئرپورٹ سے مزید پروازیں کراچی کیلئے روانہ ہوچکی ہیں ترکی میں محصور مزید پاکستانی وطن پہنچ جائیں گے،ناکام بغاوت کے بعد اب صورتحال معمول پر آچکی ہے۔