چارسدہ:تیزرفتارکارنہر میں گرنے سے 5افراد جاں بحق

شائع 17 جولائ 2016 08:17am

چارسدہ :چارسدہ میں تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مقامی افراد نے لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیں۔

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں تیز رفتا ری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائےاپرسوات کی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچوں افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

جنہیں موقع پر موجود افراد اور ریسکیو ٹیموں نے مل کر لاشوں کو نہر سے نکال کر چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر اسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطا بق ،ڈوب کر جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شادی کی تقریب کے بعد پشاور سے چارسدہ تنگی جارہے تھے۔

Read Comments