لاہورمیں بارش،مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق،8زخمی

شائع 17 جولائ 2016 09:57am

لاہور :لاہور میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

سب سے افوسناک واقع بند روڈ لاہور کے قریب شبلی ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھینسوں کے طبیلے کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 بچے گھائل ہو گئے۔

 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا، معصوم جانوں کے ضیا پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

اہل محلہ کے مطابق ،تینوں بچے قران پاک پڑھنے کیلئے جا رہے تھے کہ طبیلے کی دیوار گر گئی جس سے 9  سالہ عمر، 10 سالہ حمزہ اور 9 سالہ مہک جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 بچے آفاق اور حمزہ زخمی ہوئے۔

لواحقین نے بھینسوں کے طبیلے کے خلاف بند روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔ بعد میں پولیس کے طرف سے طبیلے کے مالک کے خلاف قتل مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، شہر میں ہونے والے دیگر حادثات میں اچھرہ اور ملتان چونگی کے علاقوں میں مکان کی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

Read Comments