Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور سميت پنجاب کے مختلف علاقوں ميں زلزلے کے شديد جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ کلمہ طيبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شام چار بج کر اٹھاون منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شیخوپورہ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ننکانہ صاحب،حافظ آباد،شرقپور،اوکاڑہ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔ زلزلہ آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 37 کلومیٹر جنوب مغربی لاہور جبکہ زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر بتائی گی ہے۔ زلزلے کے باعث کسی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔