ترکی میں عوام جمہوریت کی خاطر گھروں سے نکلے،عمران خان

شائع 17 جولائ 2016 04:54pm

میر پور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں،مغل اعظم نواز شریف اور ان کی ڈکٹیٹرشپ سے خطرہ ہے۔

میرپور آزادکشمیر کی تحصیل اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ترکی میں عوام جمہوریت کی خاطر گھروں سے نکلے لیکن پاکستان میں ایسا ہوا تو عوام جشن منائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم  حسنی مبارک،کرنل قذافی اور صدام حسین کی طرح ملک میں بادشاہت کررہے ہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم پر کرپشن چھپانے کیلئے پسندیدہ شخص کو نیب کا سربراہ بنانے کا الزام بھی لگایا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے وطن واپسی کیلئے بھی عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ بھارت سے دوستی کرنے والے کبھی کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آرمی چیف کے بیان دینے کے بعد حکومت نے مجبور ہوکر لب کشائی کی۔

Read Comments