آصف زرداری کا قندیل بلوچ کےقتل پر اظہار مذمت

شائع 18 جولائ 2016 05:45am

اسلا م آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کےخلاف قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غیرت کے نام پر قتل سنگین ترین جرم ہوتا ہے، ایسے قتل کےخلاف سینیٹ نے مارچ 2015میں قانون کا بل منظور کیا تھا،اس کے بعد سے مذکورہ قانون کا بل پارلیمنٹ سے منظوری کا منتظر ہے۔

 سابق صدر نے کہا کہ غیرت نام پر قتل کےخلاف بل کو تمام جماعتیں منظور کرچکی ہیں لیکن اس کے بعد بھی پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا قابل تعجب ہے۔

 سابق صدر نے وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ وہ وعدہ کے مطابق مذکورہ قانون کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرائیں ۔

Read Comments