Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
باغ:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم سے متعلق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ زرداری کا پیسہ واپس لانا نواز حکومت کیلئے ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیان کو دہرایا اور کہا کہ اگر ترکی میں اردوان کی جگہ نواز شریف ہوتے تو ملٹری کو کامیاب ہوجاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کرسکتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر معمولی افسران کیخلاف کرپشن پر کارروائی پر اسکا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نےایک مرتبہ پھر کہا کہ نواز شریف اور ترک صدر طیب اردوان میں فرق ہے کیونکہ ترک قیادت نے اپنے ملک کی ترقی کی راہیں ہموار کی ہیں۔