Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی دھرنا اور سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ۔پر خوب گرجے برسے۔پرویز رشید نے کہا کہ مشرف کی دس سالہ حکومت میں کسی نے دھرنا نہیں دیا تو آج کیوں دیئے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام نے بھاگنےوالوں کیلئے تمام راستے بند کر دیے۔پرویز رشید نے جلسے سے خطاب میں ایک بار پھر ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی نوید بھی سنائی۔