مغربی طاقتوں کی حرمین تک رسائی ناممکن قرار

شائع 18 جولائ 2016 04:38pm

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مغربی طاقتوں کی حرمین تک رسائی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحفظ حرمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام امت مسلمہ کی قیادت کریں،امت مسلمہ کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے،حرمین شریفین امت مسلمہ کی وحدت کا مرکز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ تحفظ حرمین ہر صورت ممکن بنایا جائے گا،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو سب سے پاکیزہ شہر کا درجہ حاصل ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امن سے تمام معاملات وابستہ ہیں،ہمیں عالمی دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہو گا،جہاد اور دہشت گردی میں فرق کی ضرورت ہے، تمام تنازعات کو حل کرنا ہو گا۔

اس موقعے پرمولانا فضل الرحمن خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرمین شریفین پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،امریکا نام نہاد جہادی تنظیموں کو ہمارے مراکز کے خلاف استعمال کر رہا.ہے۔

Read Comments