حکومت پاکستان کو کوئی مواد فراہم نہیں کریں گے،آئی سی آئی جےڈائریکٹر

شائع 18 جولائ 2016 05:16pm

اسلام آباد:دنيا بھر کی اہم شخصیات کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات سامنے لانے والی صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو کوئی مواد فراہم نہیں کریں گے ۔ سپریم کورٹ پانامہ حکومت سے رابطہ کرے۔

آج نیوز کے پروگرام 'آج رانا مبشرکے ساتھ 'میں آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر گیرارڈ رائل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی حکومتی ادارے کو جوابدہ نہیں ۔

تحقیقاتی صحافتی تنظیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اب بھی کئی پاکستانیوں کے نام شائع ہونا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن طور پراب تک بہت کم حکومتوں نے پاناما حکومت سے مواد تک رسائی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

Read Comments