امن وامان سے متعلق لاڑکانہ میں آج اہم اجلاس طلب

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 05:18am

لاڑکانہ:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امن وامان سے متعلق لاڑکانہ میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،اسد کھرل سمیت دیگرامور زیرغورآئیں گے۔

صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کے معاملہ پرسندھ حکومت اور رینجرمیں کشیدگی برقرارہے۔

رینجراورصوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے مابین ثالثی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سرگرم ہیں،قائم علی شاہ نے آج لاڑکانہ میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

لاڑکانہ میں ہونے والے اجلاس میں اسد کھرل کے معاملے پرصوبائی وزیرداخلہ اوررینجرکے مابین تناؤکم کرانے کے لیے مشاورت ہوگی،اجلاس میں لاڑکانہ سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کی صورتحال پربھی غورہوگا۔

Read Comments