Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اویس شاہ کی بازیابی کوبڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اغواکی تحقیقات جاری رہیں گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اویس شاہ کی بازیابی پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچےاوربیٹے کی بازیابی پرانہیں مبارکباد دی۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی بہت بڑی کامیابی ہے، اویس شاہ کے اغوا ءکی تحقیقات جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کراویس شاہ کی بازیابی کے لیے تمام محرکات پرکام کررہی تھی،اس موقع پردیگرپولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ کی ہدایت پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،چیف جسٹس کے گھرکے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔