ممبئی:بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ،وہ 18 نومبر کو شادی کریں گے ،اس خبر کو پڑھ کر ان کی تمام خوبصورت مداح جو انہیں بیحد پسند کرتی ہیں دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ سلمان نے صرف شادی کی تاریخ بتائی ہے ،کون سے سال میں کریں گے یہ نہیں بتایا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں موجود تھے کہ ثانیہ نے ان سے اچانک سوال کیا کہ 'ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آپ شادی کب کریں گے؟'
سلمان نے شرماتے ہوئے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا 18 نومبر۔
انہوں نے اس تاریخ کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ کیونکہ میرے والدین کی شادی اور میری بہن ارپیتا کی شادی اسی تاریخ کو ہوئی تھی لہٰذا میں بھی اسی تاریخ پر شادی کروں گا،تاہم کس سال کروں گا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔