شائع 19 جولائ 2016 10:04am

آپ کی بینائی کتنی تیز ہے؟

 

 

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی نظر تیز ہے یا کمزور ہے تو اس ایمسلر گرڈپزل کے ذریعے آپ اپنی نظر کو چیک کرسکتے ہیں۔

ایمسلر گرڈ آنکھوں کی بینائی چیک کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب ریٹنا میں تبدیلی کے باعث بینائی اثر انداز ہوتی ہے تو ایمسلر گرڈ کے ذریعے بینائی چیک کی جاتی ہے۔ ایمسلر گرڈ کو (اے ایم ڈی) کے حوالے سے جاننے  کےلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ایمسلر گرڈ کے ذریعے آپٹک نرو سے متعلق چیزوں کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

٭ ایمسلر گرڈ کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

٭ اپنے چشموں کو پہن کرسورج کی روشنی میں بیٹھیں اور  اس گرڈ کو 12 سے 15 انچ کے فاصلے پر رکھیں۔

 ٭ پھر اپنی ایک آنکھ کو ڈھانپ لیں۔

 ٭ پھر گرڈ کے بیچ میں موجود ڈاٹ کو ایک آنکھ سے دیکھیں۔

 ٭ جب آپ گرڈ پر موجود ڈاٹ کو دیکھیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ گرڈ پر موجود لکیریں سیدھی نظر آرہی ہیں؟ یا لکیریں گہری یا  دھندلی نظر آرہی ہیں؟

 ٭ یہی عمل دوسری آنکھ کے ساتھ بھی کریں۔

 ٭ اگر گرڈ کا کوئی بھی حصہ دھندلی، گہری اور لہراتی ہوئی نظر آرہی ہیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

٭ ڈسکو لائٹس

 ٭ ایمسلر گرڈ کے علاوہ آپ ڈسکو لائٹس پزل کے ذریعے بھی اپنی بینائی کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔اس پزل میں آپ کو پنک رنگ کے باکس سے پیلے باکس، پھر پیلے باکس سے نیلے باکس، پھر نیلے باکس سے ہرے رنگ کے باکس اور پھر ہرے رنگ کے باکس سے پنک باکس پر جانا ہے۔

 ٭ اس پزل کو نیچے سے شروع کرنا ہے اور اوپر تک جانا ہے لیکن پزل کو پنک رنگ کے باکس سے شروع نہیں کرنا۔

(٭ کالیڈو میز (بھول بھلیا ں

٭ اس پزل کے ذریعےبھی آنکھوں کی بینائی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اس پزل میں بھی آپ  کو پنک رنگ کے باکس سے پیلے باکس، پھر پیلے باکس سے نیلے باکس، پھر نیلے باکس سے ہرے رنگ کے باکس اور پھر ہرے رنگ کے باکس سے پنک باکس پر جانا ہے۔

٭ اس پزل کو آپ  بیچ میں موجود ڈاٹ کے باہر موجود کسی بھی  باکس سے شروع کرسکتے ہیں لیکن پنک رنگ کے باکس سے پزل شروع نہیں کرنا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments