پرویزمشرف کی جائیداد ضبط اوربینک اکاؤنٹ منجمد کرنےکاحکم

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 09:58am

اسلام آباد:خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کی گرفتاری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے اور ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم سنا دیا۔ مقدمے کی سماعت خصوصی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جائیداد کی تفصیل ایف بی آراور الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کی جائیداد سے متعلق تفصیل عدالت میں جمع کرادی۔

وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت ملزم کی جائیداد ضبط کرنے اورانہیں عدالت سے مفرورہونے کی سزا دے۔

جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں عدالت ملزم کی عدم حاضری میں ٹرائل جاری رکهے۔

اکرم شیخ نے کہاکہ بیرون ملک ملزم نے ڈسپرین کی گولی بهی نہیں کهائی۔ نہ کسی اسپتال میں داخل ہوا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی گرفتاری تک سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments