مضاربہ اسکینڈل کیس میں8گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 09:51am

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس میں 8گواہوں کودوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ۔ آئندہ سماعت  کے دوران نیب اورپنجاب پولیس کے تفتیشی افسرپرجرح ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ تھانہ آراے بازار میں درج 55 لاکھ روپے فراڈ کی اصل رسیدیں غائب ہیں ۔

 مدعی کے پاس فراڈ کے مقدمہ کی کوئی رسید موجود نہیں ہے ۔ نیب، مدعی سعید احمد اورتفتیشی اے ایس آئی امیرحسین اصل رسیدیں پیش کریں ۔

 عدالت نے تمام گواہوں کو بائیس جولائی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔  نیب اور پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر پر آئندہ سماعت پر جرح ہو گی ۔

 ملزم راشد منہاس اورعبد الرحمن پر اسلامی سرمایہ کاری کے نام پرکروڑوں روپے لوٹنے کا الزام عائد ہے ۔

Read Comments