شائع 19 جولائ 2016 02:53pm

شاہ رخان رات گئے ہریتک روشن کے گھر جا پہنچے

شاہ رخ خان کی ہریتک روشن کے گزشتہ رات گئے بیٹھک کا مقصد ان کی نئی فلم 'رئیس' اور ہریتک کی فلم'قابل' کی ریلیز ہونے کی تاریخ میں ٹکراؤ کا ہونا ہے۔

زرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے ملاقات سے قبل کئی گھنٹوں راکیش روشن سے فون پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کا احوال بھی درج کیا۔

شاہ رخ خان کے اس ٹویٹ سے تاثر ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات کا مقصد بھی پورا ہوا۔

 

بہ شکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments