Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پيپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے بوٹ بیسن تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی ۔
ڈاکٹر عاصم کیس کے ملزم عبدالقادر پٹیل عدالت کے باہر سے روانہ ہوئے تو ان کے فرار کی خبریں گردش کرنے لگیں
لیکن کچھ دیر بعد عبدالقادر پٹیل خود گرفتاری دینے بوٹ بیسن تھانے پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میں بھاگا نہیں ہوں ۔ اگر فرار ہونا ہوتا تو پاکستان آتا ہی کیوں؟انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا،میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، سیاسی کارکن کی زندگی میں ایسی مشکلات آتی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹرعاصم نے ہمارے کہنے پر اچھے کام نہیں کیے تو برے کیوں کریں گے۔
عبدالقادر پٹیل نے بوٹ بیسن تھانے میں گرفتاری دے دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری بوٹ بیسن تھانے پہنچ گئی۔جہاں ڈی ایس پی الطاف حسین نے انہیں اپنی کسٹڈی میں سینٹرل جیل منتقل کردیا۔