Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ میں رینجرکے قیام اوراختیارات کی مدت ختم ہوگئی،حکومت سندھ نے توسیع کا معاملہ پارٹی قیادت کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔
رینجراختیارات کے معاملہ پروفاق اورحکومت سندھ پھرآمنے سامنے آگئے،قومی ایکشن پلان کے تحت رینجرکوپولیس جیسے خصوصی اختیارات دینے کا تنازعہ پھرپیدا ہوگیا۔
کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرکے اختیارات کی مدت منگل کی رات 12 بجے ختم ہوگئی،حکومت سندھ نے رینجراختیارات میں توسیع کو پارٹی قیادت کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرنے خصوصی اختیارات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رجوع کرلیا ہے،سندھ میں رینجرکے قیام کی ایک سالہ مدت بھی منگل کی رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے 27 جون کورینجرکے قیام میں ایک سال جبکہ اختیارات میں 90 روزتوسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کی تھی۔
اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی رینجراختیارات میں توسیع کے مسئلہ پرلیت ولعل کا مظاہرہ کرنے سے کئی تنازعات نے جنم لیا تھا۔