کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2016 07:44am

کراچی:کراچی میں ہلکی پھوار نے گرمی کو دور بھگا دیا ہے۔صبح سویرے ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، ڈیفنس اور گرومندر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی بوندوں سے موسم حسین ہوگیا۔

راچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بوندیں برسیں تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے اور گزشتہ ماہ شہریوں کو ستانے والی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔

شہر قائد والے بدھ کی صبح گھروں سے نکلے تو آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں اورٹھنڈی ہواؤں نے ان کا استقبال کیا۔ ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، ڈیفنس اور گرومندر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوبصورت بنادیا۔

کراچی میں عید کے بعد سے ہی موسم نے رخ بدلا ہے اور آسمان پرکالے بادل اورہلکی پھوار سے شہریوں کے موڈ بھی خوشگوارہوگئے ہیں۔

 شہرمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Read Comments