انیس قائم خانی نے گرفتاری کےخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2016 07:52am

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمے میں ضمانت منسوخی پرگرفتاری کے خلاف وکلاء کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرادی ہے ۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  ڈاکٹر عاصم حسین کی جےآئی ٹی میں میرا براہ راست نام نہیں ہے ،جے آئی ٹی ان مقدمات میں شواہد کی بنیاد نہیں بنائی جاسکتی،مقدمے میں جن گواہوں کوذکرکیا گیا ہے ان کا تعلق گینگ وار سے ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا جے آئی ٹی کوقابل قبول شہادت کے طورپر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کئی اہم شواہد کو نظر اندازکیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments