Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا۔لاہورمیں 71.48،فیصل آباد میں 73اور گوجرانوالہ میں 75فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا،طلبہ کی کامیابی کا تناسب گزشتہ سالوں کی نسبت کافی بہتر رہا لاہور میں ایک ہی سکول سے تعلق رکھنے والے لڑکوں نے پہلی تینوں پوزیشنز پر قبضہ کرکے لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ساہیوال اور بہاولپورمیں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔
لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 4 ہزار 711 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 1 لاکھ 53 ہزار 478 طالبعلم کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 71.48فیصد رہا۔
بہاولپور میں امتحان میں شریک 73 ہزار 154 میں سے 55 ہزار 375 طالب علم کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 76 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 75، فیصل آباد میں 73، ڈیرہ غازی خان میں 77، ساہیوال میں 73.80اور ملتان میں 73.23 فیصد رہا۔