ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ سپر سٹار بروک لیزنر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے۔ یو ایف سی کے اعلان کے مطابق براک لیزنر کا دوسرا ڈوپ ٹیسٹ کے بھی مثبت آگیا۔
انتالیس سالہ بروک لیسنر کی 9 جولائی میں یو ایف سی 200 ہیوی ویٹ مقابلے میں کامیابی کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آنے پر بروک کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔اس سے قبل 28 جون لیزنر کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے جس کے نتائج بھی مثت ہی رہے تھے۔
یوایف سی کی اینٹی ڈوپنگ کی پالیسی کے مطابق ہر کھلاڑی کسی بھی پابندی کے اطلاق سے قبل قانونی چارہ جوئی کرنے کا متحمل ہے۔
یاد رہےلیزنر یو ایف سی 200 میں اپنی ہونے والی چار سال میں پہلی ایم ایم اے فائٹ میں 25لاکھ ڈالر اپنے نام کر چکے ہیں۔