Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے اور اویس شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دس روز تک کراچی میں ہی رکھا گیا تھا ۔
یہ انکشاف انہوں نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اویس شاہ کو پیر کی رات کو ٹانک کے نزدیک سےفورسز نے آپریشن کرکے بازیاب کرایا تھا اور اس بازیابی کی خبر خود آرمی چیف راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کو فون کرکے بتائی تھی۔بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔
تاہم اب اویس شاہ سے اعلیٰ پولیس حکام نے ملاقات کی ہے جس میں ان سے اغواء اور اسکے بعد پیش آنے والے واقعات سے متعلق معلومات حاصل کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے رپورٹ جمعرات کو سپریم کورٹ میں بھی پیش کی جائیگی۔