پی ٹی آئی کا سات اگست سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

شائع 20 جولائ 2016 02:48pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف سات اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا کہ  اگر کوئی غلط کام نہیں کیا اور قانون نہیں توڑا تو مجھےکوئی ڈر نہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر مجھے ڈر نہیں لگتا تونوازشریف کو کیوں ڈرلگتا ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے پچیس جولائی کو نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کا سات اگست سے ملک گیر تحریک چلائے گی۔

پی ٹی آئی سربراہ نے سوال اٹھایا کہ نیب وزیراعظم کیخلاف کیوں کارروائی نہیں کررہا؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ملک کا سب سےبڑا کینسر ہے، اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو کسی کا بھی نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والے اداروں کو مضبوط ہونے ہی نہیں دیا جارہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مارشل لاء آیا تو سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کا ہوگا۔

Read Comments