وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ منفردانداز میں منائی

شائع 26 دسمبر 2015 04:46pm

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ منفردانداز میں منائی، کیک پر پاکستان اور آسٹریلیا کا پرچم بنا ہوا تھا ، مہمان غریب بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

کراچی میں وسیم اکرم اورشنیراتھامسن نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ کا کیک غریب اورنادار بچوں کے ساتھ کاٹا۔غریب بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اسی مناسبت سے سالگرہ کے کیک پرپاکستان اور آسٹریلیا کا پرچم بنایا گیا تھا۔

تقریب میں سابق کرکٹر معین خان اور اداکارہ معمررانا نے بھی شرکت کی۔ اورخوشی میں یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کو خوش آئند قرا دیا۔

وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ مل کراکرم فاونڈیشن کے تحت کار خیر کے متعدد کاموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Read Comments