Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کابل :افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ علاقائی سلامتی، پاک افغان سرحدی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں جنرل جان نیکلسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،جس میں علاقائی سلامتی، پاک افغان سرحدی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور دیرپا افغان امن پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو جنرل نکلسن نے خراج تحسین پیش کیا۔جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کی کوشیشوں سے خطے میں امن آ رہا ہے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔