Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کہتے ہیں کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے میری درخواست پرفوج تعیناتی ہوئی، آزاد کشمیر کے عوام کی بہت خدمت کی، اس کا صلہ آج مل جائے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے اپنے حلقہ انتخاب چکسواری میں ووٹ پول کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری طریقہ عوامی عدالت ہے،عوام کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا ، میں نےانتظامی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا ۔
آئینی وزیراعظم ہوں ،بطوروزیراعظم سیکورٹی لینا میرا حق ہے ، بغیرسکیورٹی کے منتخب وزیراعظم کیسے موومنٹ کرسکتا ہے ، پیپلزپارٹی آج کے انتخابات میں کوئی بڑا اپ سیٹ کرسکتی ہے۔