آزاد کشمیرکی قانون سازاسمبلی کی41 نشستوں کےلئےپولنگ جاری

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2016 04:07pm

مظفرآباد:آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی41نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔423امیدوار میدان میں ہیں ۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12نشستوں پر بھی پولنگ ہورہی ہے ۔

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل کا آغاز ہوگیاقانون ساز اسمبلی کی 41نشستوں کے لیے 423امیدوار مدمقابل ہیں ۔10اضلاع میں 5ہزار 423پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں  26لاکھ ،74ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہےہیں ۔

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سلطان سکندر کا کہنا ہے پولنگ پرامن انداز سے جاری ہے ،ووٹنگ کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی گشت کررہے ہیں  چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر کی انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر شفاف پولنگ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

 پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس ، اور جماعت اسلامی سمیت  26سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

 پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم کشمیری مہاجرین  کی بارہ نشستوں کے لیے بھی پولنگ ہورہی ہے جہاںرجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا  ۔

Read Comments