Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شکار پور:شکارپور پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا، چھاپے کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سو کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے۔پولیس نے شکارپور میں خان پور کے قریبی گاوٴں حیات بروہی کے علاقے میں مکان پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سو کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ایس پی مقصود بنگش نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات کئے ہیں۔دہشت گردوں نے شکارپور میں امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں حملہ کیا۔ ایس پی مقصود بنگش نے بتایا کہ ملزمان نے دو ہزار دس میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم پر خودکش حملہ کا بھی اعتراف کیا۔حملے میں ڈاکٹرابراہیم محفوظ رہے تھے،دہشت گرد درگاہ حاجن شاہ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
شکار پور:شکارپور پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا، چھاپے کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سو کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے۔
پولیس نے شکارپور میں خان پور کے قریبی گاوٴں حیات بروہی کے علاقے میں مکان پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سو کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ایس پی مقصود بنگش نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات کئے ہیں۔دہشت گردوں نے شکارپور میں امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں حملہ کیا۔
ایس پی مقصود بنگش نے بتایا کہ ملزمان نے دو ہزار دس میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم پر خودکش حملہ کا بھی اعتراف کیا۔حملے میں ڈاکٹرابراہیم محفوظ رہے تھے،دہشت گرد درگاہ حاجن شاہ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔