Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کو برتری حاصل لے، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر کو اپنے امیدوار پر چھ ہزار سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میرپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ایک سو انیس میں سے ستر پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری سعیدبارہ ہزار باون ووٹ لے کر آگے ہیں اور بیرسٹرسلطان محمودآٹھ ہزار تین سو اکسٹھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بیرسٹر سلطان آزادکشمیر کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور انھیں کشمیر کا ایک طاقت ور رہنما مانا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے وہ اکثر بیرون ملک کے دورے کرتے رہتے ہیں۔
بیرسٹر سلطان کے حریف کو ان پر تقریباً چار ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے ۔میرپورآزاد کشمیرایل اے دو کے غیرحتمی نتائج کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیراور پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالمجید کے آٹھ ہزار تین سو اکتیس ووٹوں کیساتھ آگے ہیں اور ن لیگ کے نذیر انقلابی پانچ ہزار تین سو تینتیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔