شائع 21 جولائ 2016 05:30pm

والدین کا قندیل کے بھائی کو معاف نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:مقتول ماڈل گرل قندیل بلوچ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کے قاتلوں کو کسی  صورت معاف نہیں کریں گے۔قندیل ہمارا سہارا تھی۔ وسیم نے ناجائزہ قتل کیا ہے اسے سزا ضرورملنی چاہیے

آج نیوزپرنشر ہونے والے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں خصوصی گفت گو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کی والدہ نے بتایا کہ قتل سے پہلے وسیم نے نشہ آور دودھ دے کرہمیں بھی سلا دیاتھا۔ صبح ناشتے کے لیے قندیل کو آواز دی لیکن وہ نہیں اُٹھی۔ اسکے کمرے میں جاکر دیکھا تو اسکے منہ پر سفید چادرپڑی تھی۔اسکے چہرے پرنشان تھے،ہونٹ اور زبان بھی کالی تھی۔

انوربی بی کا کہنا تھا کہ انھیں قندیل کے کام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ بلکہ وہ اسکی ترقی پر خوش تھے۔ وہ ہمارا خرچہ اٹھاتی تھی۔

قندیل کے والد محمد عظیم نے کہا کہ وہ بیٹی کے قتل پربیٹے کو معاف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ وسیم جہاں نظرآئے اسے گولی ماردی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب سے عبدالقوی کا معاملہ سامنے آیا تب سے لوگ شکایاتیں لگانا شروع ہوگئےتھے۔

ایک سوال پرقندیل کے والد نے کہا کہ میرا ایک بیٹا فوج میں ہے۔ میں نشے میں تھا ۔ ناراضی کی وجہ سے اسکا نام لے لیا۔وہ قتل میں ملوث نہیں ہے۔ اسکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔

Read Comments