Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد :وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے دوست اسد کھرل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسد کھرل کو حیدرآباد سے حراست میں لیا گیاہے ۔اسد کھرل کو حساس اداروں نے گرفتار کیا ہے۔اس سے قبل اسد کھرل کو اندرون سندھ میں رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے دوران مقامی پولیس نے مداخلت کرکے چھڑالیا تھا اور یہی واقعہ رینجرز اور سندھ حکومت میں تنازعے کا باعث بنا تھا ۔
اسد کھرل سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کا فرنٹ مین اور کرپشن کے کئی کیسز میں مطلوب ہے۔